سائلوں کی ڈی جی ایل ڈی اے سے شکایات، نقشہ منظوری اور بلڈنگ پیریڈ کی غیر ضروری شقین ختم کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
لاہور (اپنے خبر نگار سے)ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا، سائلوں نے شکایتوں کے انبار لگا دیے جس پر ڈی جی نے ون ونڈو سیل پر سائلین کی پریشانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے نقشہ منظوری کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور بلڈنگ پیریڈ کی غیر ضروری شقیں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور چیف ٹاؤن پلانر ایل ڈی اے پر مشتمل کمیٹی بنا دی ہے ،کمیٹی دس دن کے اندر ڈی جی ایل ڈی اے کو رپورٹ کرے گی کہ کون سی شق ختم کرنی چاہیے،تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا ون ونڈو سیل سائلین کے لئے وبال جان بن گیا بلا جواز اعتراضات نے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے ،رشوت کی بھی شکایات عام ہیں ،جائز کاموں کے لئے بھی مہینوں کا انتظار معمول بن گیا ہے ،ذرائع کے مطابق عملہ پٹواری رپورٹ ایل ڈی اے قبضہ رپورٹ کے لئے کھلے عام پیسوں کا تقاضہ کرتا ہے ،غیر ضروری اعتراضات میں الجھا کر سائلوں سے بھاری رشوت طلب کی جاتی ہے ،جانچ پڑتال کے مرحلے کو اذیت ناک بنا دیا گیا ہے ،ڈی جی ایل ڈی اے زاہد زمان اختر نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے نقشہ منظوری ،کمپلیشن سرٹیفکیٹ اور بلڈنگ پیریڈ کی غیر ضروری شقیں ختم کرنے کا حکم دیا ہے ،ڈی جی ایل ڈی اے نے مشکل ترین مراحل پر مشتمل ایس او پیز میں نرمی لانے کے لئے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ ایل ڈی اے اور چیف ٹاؤن پلانر کو دس روز میں تجاویز مرتب کرنے کرنے کا حکم دیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے ،جس شق سے ملکیت متاثر نہ ہو ،اسے ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے