سید مٹھا اور جنرل ہسپتال میں ایم ایس کی آسامیاں خالی
لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ کیئر کو لاہور کے ہسپتالوں میں ایم ایس صاحبان کی تعیناتی کے لیے موزوں ڈاکٹرز نہیں مل رہے، جس کے باعث گورنمنٹ سید مٹھا اور جنرل ہسپتال میں ایم ایس کی آسامیاں خالی ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ کیئر نے ڈاکٹر صابر احمد اور ڈاکٹر امیر علی کے نام ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال تعیناتی کے لیے تجویز کیے تھے لیکن پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال کے اعتراض کے بعد یہ دونوں نام ایم ایس سے ڈراپ کر دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر امجد شہزاد اور ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر شفقت اگلے ماہ ریٹائر ہو رہے ہیں۔