ورلڈ پاسبان ختم نبوت کل قاد یا نیت نوازی کے خلافاحتجاج کرے گی
لاہور (جنرل رپورٹر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت (پاکستان)کے ترجمان عمر ممتاز اعوان نے بتایا ہے کہ علماءِ ورلڈ پاسبان ختم نبوت قادیانیت نوازی کیخلاف کل بتاریخ 16اکتوبر بروز اتوار تین بجے سہ پہر لاہور پریس کلب کے باہر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔عمر ممتاز اعوان نے کہا ہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک این جی اوزکے پروگرام میں قادیانیت نواز ی اور امتناعِ قادیانیت ایکٹ و عقیدہ ختم نبوت کے منافی تقریر پر سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ این جی اوز کی آڑ میں قادیانیت کا پرچار اسلام و آئین پاکستان سے صریحاً غداری ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کے اندر بے چینی و اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے لہٰذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت وقت ،محکمہ داخلہ وصوبائی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لے ۔