اوایم جی گروپ کے محمود احمد بھٹی ڈائریکٹر ایڈمن واسا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اوایم جی گروپ کے محمود احمد بھٹی ڈائریکٹر ایڈمن واسا تعینات، نوٹیفکیشن جاری
 اوایم جی گروپ کے محمود احمد بھٹی ڈائریکٹر ایڈمن واسا تعینات، نوٹیفکیشن جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے اوایم جی گروپ کے محمود احمد بھٹی کو ڈائریکٹر ایڈمن واسا تعینات کردیا ہے جس کا چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعیدنے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ،ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے ایم ڈی واسا نصیر چودھری سے ملاقات کی اور انہیں اپنی خدمات کا نوٹیفکیشن پیش کیا جس پر ایم ڈی واسا نے انہیں مبارک باد دی اور کہا کہ امید ہے وہ واسا کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں گے اور عوام الناس کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر دم کوشاں رہیں گے ۔محمود احمد بھٹی کا تعلق سیکرٹریٹ کے آفیسر مینجمنٹ گروپ سے ہے ،وہ محکمہ لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز میں بطور ڈپٹی سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ایڈمن فرائض انجام دے رہے تھے ۔قبل ازیں وہ ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن لاہور بھی تعینات رہ چکے ہیں ،علاوہ ازیں وہ کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے ،وہ لاء گریجویٹ ہیں ،انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدہ کا چارج سنبھال لیا ہے ،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ ایم ڈی واسا چودھری نصیر کی ٹیم کا بہترین حصہ ثابت ہوں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ،ملازمین اور صارفین کے بہتری کے لئے کام کرنا ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -