چناب نگر ختم نبوت کانفرنس اتحاد بین المسلمین کیلئے سنگ میل ہو گی،علماء

چناب نگر ختم نبوت کانفرنس اتحاد بین المسلمین کیلئے سنگ میل ہو گی،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دعوت پر علماء لاہوراور کارکنان ختم نبوت کا اجلاس مرکز ختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے سرکردہ ممبرمولانا قاری نذیراحمد کی صدارت میں ہوا ۔اجلاس میں مولانا عزیزالرحمن ثانی مولانا قاری قاری علیم الدین شاکر ،مولانا عبدالشکور حقانی،پیر میاں رضوان نفیس،مولانا عبدالنعیم ، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا سعیدوقارقاری عبدالعزیز شاہد اسرار صدیقی،مولانا خالد عابدودیگر علماء کرام اور کارکنان ختم نبوت نے شرکت کی۔اجلاس میں 27, 28 اکتوبر ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیااور کانفرنس کی مزید تیاری کے حوالے سے علماء کرام ،مدارس سے رابطہ کیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ 27,28اکتوبرآل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگراتحاد بین المسلمین کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت پورے دین کی حفاظت ہے قادیانیوں نے ختم نبوت کے عظیم محل میں نقب لگاکرقرآن وحدیث کا انکار کیا ہے۔