عمران خان کی اسلام آباد بند کر نے کی تحریک نا کام ہوجائے گی،عثمان شیخ

عمران خان کی اسلام آباد بند کر نے کی تحریک نا کام ہوجائے گی،عثمان شیخ

  

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرعثمان منان شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان کی 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کر نے کی تحریک نا کام ہوجائے گی۔عوام نے ان کی ملک بھر میں دی جانے والی تما م کالوں کو مسترد کر دیا ہے۔جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے بانی کارکن عمران خان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے چےئر مین یہودی لابی کے پروگرام پر سرگرم ہیں جبکہ پاکستانی قوم یہودی لابی کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف دنیا بھر کے کامیاب دورے کر کے ملک میں سرمایہ کاری کو بہتر بنانے میں مصروف ہیں ۔ تاکہ ملک میں ہر طرف خوشخالی کا دور ہے اور ملک اور عوام خوشخال ہو۔مگر تحریک انصاف ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا خواب زندگی بھر پورا نہ ہو گا۔عمران خان کی زندگی میں صر ف Opposition کی سیٹ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم ن 2018کے انتخابات میں دوبارہ کامیابی حاصل کرے گی اور وفاق میں اپنی حکومت بنائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -