پیپلزپارٹی کو16اکتوبر کی ریلی کے لئے اجازت نامہ جاری

پیپلزپارٹی کو16اکتوبر کی ریلی کے لئے اجازت نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اے این این )کمشنر کراچی نے پیپلزپارٹی کو16 اکتوبر کی ریلی کے لئے اجازت نامہ جاری کردیا۔ ریلی بلاول ہاوس سے شروع ہو کر شاہراہ فیصل پر کارساز تک جائے گی جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری کئے گئے اجازت نامے کے مطابق پیپلز پارٹی 16 اکتوبر کو کلفٹن میں بلاول ہاوس چورنگی سے ریلی نکالے گی جو بوٹ بیسن سے مولوی تمیز الدین خان اور جناح برج سے ہوتے ہوئے ککری گراونڈ لی مارکیٹ پہنچے گی۔اس کے بعد ریلی رنچھوڑ لائن سے ہوتی ہوئی سعید منزل کے قریب سے ایم اے جناح روڈ پر نکلے گی اور وہاں سے مزار قائد کے سامنے سے ہوتی ہوئی براستہ شاہراہ قائدین اور شاہراہ فیصل سے گزرتی ہوئی کارساز پہنچے گی جہاں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق 22 کلومیٹر راستے سے گذرنے والی ریلی کا آغاز صبح دس بجے ہو گا۔

مزید :

علاقائی -