پیپلز پارٹی کی حکومت نے پنجاب میں غلطیاں کیں اس کا ازالہ بھی کرینگے :خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کی حکومت نے پنجاب میں غلطیاں کیں اس کا ازالہ بھی کرینگے :خورشید ...

  

سکھر(آن لائن)اپوز یشن لیڈرخورشیدشاہ نے پولیس میں سیاسی مداخلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں پولیس بھرتیوں اور دیگر معاملات میں سیاسی مداخلت رہی ہے تاہم اب ایسا نہیں ہونے دیں گے ،پیپلز پارٹی حکومت نے پنجاب میں بہت سی غلطیاں کیں ہیں جس کا اب ازالہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو ٹف ٹائم دینے پر نواز حکومت کوبادشاہ کہتاہوں نوازشریف کی حکومت پہلے بھی عدلیہ کو ٹف ٹائم دیتی رہی ہے تسلیم کرتے ہیں پنجاب میں ڈلیورنہیں کرپائے،اس کا ازالہ کرینگے ۔خورشید شاہ نے اعتراف کیا کہ پولیس میں پہلے سیاسی مداخلت ہوتی رہی ہے اب ایسا نہیں ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے بھی میڈیا پر قدغن لگائی اوراب بھی ایسا کررہی ہے،عمران خان مجھ پر باؤنسر مارتے ہیں لیکن خود آؤٹ ہوجاتے ہیں،بانی ایم کیوایم پرکیس ختم ہونے پر ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ،بانی ایم کیوایم پرکیس ختم ہونا اسکاٹ لینڈیارڈ کا معاملہ ہے انہوں نے کہاکہ ماضی کے الیکشن میں ٹھیک کام نہ کرنا ہماری کمزوری تھی،اب ایسا نہیں ہوگاحساس میٹنگ میں اندرسے بات باہرگئی، چودھری نثار پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں ۔

مزید :

علاقائی -