نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کاجائزہ

نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کاجائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور عملدرآمد تیز کرنے کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور ڈی ایم او کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور پلان پر عملدرآمد تیز کرنے سے متعلق لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی امور ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور حکومت امن و امان یقینی بنانے کے لیے مزید موثر اقدامات کرے گی۔

مزید :

صفحہ اول -