میڈیا کو سنسنی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے ،عوام کو حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا :چیف جسٹس

میڈیا کو سنسنی پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے ،عوام کو حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آ ن لائن) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا بلکہ عوام کو اپنے ووٹ کے صحیح استعمال کا کہا تھا۔عدالت کی گزشتہ روز کی کارروائی کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹ کیا گیا، میڈیا کو خیال کرنا چاہیے، سنسنی نہیں پھیلانی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے ریمارکس ددیئے گزشتہ روز عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام حکومت کو منتخب کرتے ہیں اس لئے عوام کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا چاہیئے، عوام کو حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نہیں کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک اخبار کی غلط رپورٹنگ دیکھی ہے، عدالت کی گزشتہ روز کی کارروائی کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹ کیا گیا، میڈیا کو سنسنی نہیں پھیلانی چاہیے ۔سماعت کے موقع پر اورنج لائن ٹرین منصوبے کے حوالے سے دونوں فریقین نے 3، 3 ماہرین کے نام جمع کروائے جس پر عدالت نے فریقین کو ماہرین کے ناموں پر تبادلہ خیال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کسی ایک نام پر اتفاق ہو جائے تو کارروائی آگے بڑھائیں تاہم فریقین کے مابین اتفاق نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر 2 رکنی کمیشن تشکیل دے دیاہے اور سماعت 30 تک ملتوی کر دی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -