دبئی ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے579 کے جواب میں ایک وکٹ پر 69رنز بنالیے ،اظہر علی کی ٹرپل سنچری

دبئی ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے579 کے جواب میں ایک وکٹ پر 69رنز بنالیے ...

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پرویسٹ انڈیز نے پاکستان کے 579 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 69 رنز بنالیے ہیں جبکہ 510 رنز کا خسارہ باقی ہے۔قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے کمال پر کمال کر دیا 300 رنز بنا ناقابل شکست رہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 579 کیخلا ف ویسٹ انڈیز کی جانب سے برتھ ویٹ اور جانسن نے میدان میں اتر کر کھیل کا ا?غاز کیا لیکن جانسن 15رنز پر یاسر شاہ کی گیند کا نشانہ بنے۔اس سے قبل پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 579رنز پرسیریز ڈکلیئر کردی ،جس میں اظہر علی اور سمیع اسلم نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 215رنز کی تاریخی پارٹنر شپ کھیلی۔دبئی کے کرکٹ سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کے اوپنرز کی جانب سے یہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔شاہینوں کی حیرت انگیز بیٹنگ سے کالی آندھی مشکل میں پڑ گئی۔اظہر علی نے اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھاتے ہوئے ٹرپل سینچری کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کیریئر میں 4000رنز بھی مکمل کئے اور تاریخ میں اپنا نام رقم کروا لیا۔اظہر علی ٹیسٹ کیریئر میں 4000 رنز مکمل کرنے کے بعد دسویں پاکستانی کھلاڑی بھی بن گئے۔جبکہ ان کے ساتھی سمیع اسلم نے9چوکوں کی مدد سے90رنز بنائے اور روسٹن چیز کی گیند پر آوٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔دوسرے کھلاڑی اسد شفیق 67 رنز بنا نے کے بعد بیشوو کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ یونس خان کی جگہ کھیلنے والے بیٹسمین بابر اعظم69 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 28رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے اور میچ ڈکلیئر کردیا گیا

مزید :

صفحہ اول -