پرائیویٹ سیکٹر فروغ تعلیم کیلئے بہت کام کر رہا ہے، حوصلہ افزائی نہیں کی جارہی،ادیب جاودانی

پرائیویٹ سیکٹر فروغ تعلیم کیلئے بہت کام کر رہا ہے، حوصلہ افزائی نہیں کی ...

  

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر فروغ تعلیم کیلئے بہت کام کر رہا ہے لیکن حکومت اس کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کر رہی۔ انہوں نے یہ بات پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ادیب جاودانی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکول کیلئے 10 مرلے، مڈل سکول کیلئے 15 مرلے، ہائی سکول کیلئے 20 مرلے پر مشتمل کرائے یا مالک سکول کے ہونے چاہئیں۔ اگر مذکورہ بالا رقبے میں پرائیویٹ سکولوں کے مالکان نے اپنے سکول نہ بنائے تو کم رقبہ پر قائم پرائیویٹ سکولوں کو سیل کر دیا جائے اور ایسا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کم رقبہ پر قائم پرائیویٹ سکولوں کو کریک ڈاؤن کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے وہ آئین اور قانون کے متصادم ہے اور بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ یہ تعلیمی اداروں کا تقدس پامال کرنے کی سازش اور تعلیم دشمنی ہے، اگر پنجاب حکومت نے اس سلسلے کو بند نہ کیا تو ہم ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -