جس نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا سے اسے اب حساب دینا ہوگا،حافظ زبیر کاردار

جس نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا سے اسے اب حساب دینا ہوگا،حافظ زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اقتدار سے الگ ہوکر اپنے اہل خانہ کو آف شور کمپنیوں کے لیے تحقیقات کیلئے پیش کریں اگر ان کا دامن کرپشن سے صاف ہے تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں عدالتیں جو بھی فیصلہ کرینگی و ہ سب کو قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جس نے بھی قوم کا پیسہ لوٹا سے اسے اب حساب دینا ہوگا قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا قوم ان سے پائی پائی کا حساب مانگ رہی ہے۔

اگر حکومت نے مزید لیت و لعل سے کام لیا تو پھر پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ان سے حساب لیں گے۔