گیس نرخوں میں اضافہ،عوامی رکشہ یونین کی احتجاجی ریلینکالنے کی تیاریاں شروع

گیس نرخوں میں اضافہ،عوامی رکشہ یونین کی احتجاجی ریلینکالنے کی تیاریاں شروع

  

لاہور:( کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے، ایل پی جی مافیہ اور ضلعی انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کے خلاف مال روڈ پر بڑی احتجاجی ریلی نکالنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس حوالے سے ضلعی عہدیداران کا اجلاس مرکزی دفتر فیصل ٹاؤن میں منعقد ہوا۔جس میں 10کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جومختلف شہروں کے دورے کر کے عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں کو ریلی کے اغراض و مقاصد اور زیادہ سے زیادہ حاضری یقینی بنانے کیلئے فعال کریں گی۔ چیئرمین عوامی رکشہ یونین پاکستان مجید غوری نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ عاشور کے موقع پر وطنِ عزیز میں امن و امان قائم رکھنے پر حکومت،سیکورٹی ایجنسیاں،رینجرز اور پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔

۔انہوں نے کہا جس طرح سے حکومت نے محرم الحرام میں ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے پورے ملک میں امن و امان قائم رکھا اگر سارا سال تمام ادارے اپنے فرائض اسی طرح سے انجام دیں تو ملک میں ہمیشہ کیلئے امن قائم رہے گا۔مجیدغوری نے کہاکہ عاشورہ کے موقع پر ٹریفک بحالی کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ بھی مبادرکباد کے مستحق ہیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ غریبوں اور مزدوروں کے مسائل ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں،مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور گیس کی قیمت میں جو 36%اضافہ کیا گیا ہے اس کو فی الفور واپس لیا جائے۔گیس کا خسارہ گیس چوری کرنے والوں سے وصول کیا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -