گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان ،25,500روپے کے جرمانے عائد

گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان ،25,500روپے کے جرمانے عائد

  

لاہور ) جنر ل رپورٹر)ء:ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرگزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے648مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر22دکانداروں کے چالان کیے جبکہ25,500روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،28افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر60افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -