وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے، ملک سیف

وزیراعلی کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے، ملک سیف

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کونسلر ملک سیف الرحمن عرف لبھا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ،ہر شعبہ میں آئی ٹی کو بنیاد بنایا گیا ہے پنجاب پولیس کے ہر اہلکا ر اور افسر کاریکارڈ کمپوٹرائزڈ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

جس سے ہم پوری طرح آگاہ ہیں،یہ محکمے اپنی کاکرردگی بہتر بنارہے ہیں ،پنجاب میں عوام کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں سلم لیگ ن اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں اور عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا ،تحریک انصاف کے جمہوریت کے خلاف اٹھنے والے تمام اقدامات ناکام ہوئے اور عوام نے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا،عوام کو علم ہے کہ مسلم لیگ ن ہی ان کے مسائل حل کررہی ہے اس لئے وہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -