عوام اپوزیشن جماعتوں کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں،ملک زمان نصیب

عوام اپوزیشن جماعتوں کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں،ملک زمان نصیب

  

لاہور ( پ ر) تحریک انصاف کے رہنما ملک زمان نصیب نے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے کردار سے بخوبی آگاہ ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں اس کا حساب بھی لیں گے ، پیپلز پارٹی جو مرضی کہے پی ٹی آئی حکمرانوں کی کرپشن پر آنکھیں بند نہیں کرے گی بلکہ اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے ۔ خورشید شاہ بتائیں وہ پی ٹی آئی سے کس طاقت کا مظاہرہ کرانا چاہتے ہیں ۔ عمران خان کی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ عوام کو بر سر اقتدار رہنے والے حکمرانوں کی کرپشن بارے آگاہی حاصل ہوئی ہے اور وہ اس کا حساب مانگ رہے ہیں۔ ملک زمان نصیب نے کہا کہ آج اگر کوئی سیاسی جماعت حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے اور ہماری مزاحمت کی وجہ سے کرپشن کرنے والوں کی راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف حکمران جماعت ہی نہیں بلکہ دیگر جماعتیں بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -