سالانہ عرس حضرت سید الطاف محی الدین قادری رضوانؓ

سالانہ عرس حضرت سید الطاف محی الدین قادری رضوانؓ

  

لاہور(پ ر)فیروز پور روڈ ، دربار قادریہ فاضلیہ میں حضرت سید الطاف محی الدین قادری رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس پاک کا اہتمام کیا گیا دربار قادریہ فاضلیہ پر منعقدہ محفل عرس میں سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ حضرت سید قمران محی الدین قادری، سمیت سینکڑوں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کے بعد معروف نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ہدیہ نعت پیش کی جس کے بعد تمام شرکا ء نے بارگاہ رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلممیں درود و سلام پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر سجادہ نشین دربار قادریہ فاضلیہ حضرت سید قمران محی الدین قادری نے دعا فرمائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -