55لاکھ روپے خوردبرد کیس ، سابق پرنسپل کی درخواست ضمانت خارج

55لاکھ روپے خوردبرد کیس ، سابق پرنسپل کی درخواست ضمانت خارج

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن مریدحسین نے 55لاکھ روپے خوردبرد کیس میں ملوث گورنمنٹ کالج وحدت کالونی کے سابق پرنسپل زاہد بٹ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں گورنمنٹ کالج وحدت کالونی کے سابق پرنسپل زاہدبٹ کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی عدالت میں وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ فراڈ کالج کے کلرک نے کیا اس کو کیس میں ناجائز ملوث کیا گیا ہے۔

جبکہ اینٹی کرپشن کی پراسکیوٹر ارشاد اصغر نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کیے کہ وہ کالج کی 55لاکھ روپے کی رقم خوردبرد میں ملوث ہے عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق پرنسپل زاہد بٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کردی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -