ڈی پورٹ ہونیوالے 27افراد کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں

ڈی پورٹ ہونیوالے 27افراد کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سنٹرل لاہور نے یونان سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان آنے والے 27افراد کو جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دیں۔سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے 27افراد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان یونان سے ڈی پورٹ ہوکرپاکستان آئے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کے چالان پیش ہونے پر ان کو20، 20ہزارروپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنا دی۔ عدالت میں گرفتار ہو کر پیش ہونے والے ملزمان نے بتایا کہ ان کو ایجنٹوں نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر باہر بھجوایا۔

، بعد میں خود غائب ہو گے وہ ملازمت کے سلسلے میں پھیر رہے تھے کہ گورنمنٹ نے ان کو گرفتار کرلیا،عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایف ا?ئی اے کو ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -