22 ویں قومی بیس بال چیمپیئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

22 ویں قومی بیس بال چیمپیئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 22 ویں قومی بیس بال چیمپیئن شپ 25 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپیئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 24 نومبر ہوگا جس میں قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کیلئے کیا جائے گا اور قومی ٹیم 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کرے گی۔ یہ کپ 25 فروری سے یکم مارچ تک اسلام آباد یا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سات ممالک کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں۔
جن میں بھارت، ایران، افغانستان، عراق، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں اور ان ممالک کی ٹیمیں 25 اکتوبر سے پہلے اپنی، اپنی شرکت کی تصدیق کریں گی۔