انٹر نیشنل پیس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے5 ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے مزید تین ممالک کی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں ۔ سری لنکا اور چین کی ٹیمیں اس سے قبل ہی لاہور پہنچ گئی تھیں ۔ 16 ممالک کے چست اور ہوشیار فوجی انٹرنیشنل پییسز چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے، ،کون ہے زیادہ باکمال ، سجے گا لاہور میں میدان ، ایونٹ میں شرکت کیلئے ملائیشیا ، اردن اور مالدیپ کی ٹیمیں گزشتہ روز لاہورپہنچ گئیں جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔ چین اور سری لنکا کے فوجی بھی لاہور پہنچ چکے ہیں ۔ 6 روزہ انٹرنیشل پیسز چیمپئن شپ کا آغاز اٹھارہ اکتوبر کو لاہور میں ہوگا ۔ 370 کے قریب کھلاڑی ، جسمانی ، حربی اہلیت اور مہارت کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتیں دکھائیں گے ۔