سیباسٹین اوگیئر نے فرانس کار ریلی کا شیک ڈاؤن مرحلہ جیت لیا

سیباسٹین اوگیئر نے فرانس کار ریلی کا شیک ڈاؤن مرحلہ جیت لیا

  

فرانس( آن لائن ) تین بار کے عالمی چیمپئن سیباسٹین اوگیئر نے فرانس کار ریلی کا شیک ڈاؤن مرحلہ جیت لیا۔ فرانس میں ہونے والی کار ریلی کے شیک ڈاؤن مرحلیمیں ڈرائیورز نے کچے ٹریک پر پکی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ تین بار کے عالمی چیمپئن میزبان ملک کے سیباسٹین اوگیئر نے دشوار گزار ٹریک پر مہارت دکھائی۔ سیباسٹین اوگیئر نے مقررہ فاصلہ 2 منٹ 13 اعشاریہ 9 سیکنڈز میں طے کرکے کامیابی اپنے نام کی۔ سپینش ڈرائیور ڈینی سورڈو 1 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے جبکہ ناروے کے اینڈریاس میکلسن کی تیسری پوزیشن رہی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -