22 ویں قومی بیس بال چمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

22 ویں قومی بیس بال چمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی
 22 ویں قومی بیس بال چمپئن شپ 25 نومبر سے شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 22 ویں قومی بیس بال چمپئن شپ 25 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی،پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے دس ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، فاٹا، اسلام آباد، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس اور ہائرایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہیں، چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 24 نومبر ہوگا جس میں قوانین اور ڈراز کا اعلان کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ٹیم کے لئے کیا جائے گا اور قومی ٹیم 13 ویں ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ میں شرکت کریگی ٗ یہ کپ 25 فروری سے یکم مارچ تک اسلام آباد یا لاہور میں کھیلا جائے گا۔سید خاور شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سات ممالک کو دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں جن میں پاکستان ، بھارت، ایران، افغانستان، عراق، نیپال اور سری لنکا شامل ہیں اوران ممالک کی ٹیمیں 25 اکتوبر سے پہلے اپنی، اپنی شرکت کی تصدیق کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -