جان پیئرز اور ہنری شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

جان پیئرز اور ہنری شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

  

شنگھائی(اے پی پی) آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹی نین پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل ہو گئے۔ چین میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹرفائنل میں جان پیئرز اور ہنری کونٹی نین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کے جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونوسوریز کو 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -