جوکووچ، مرے اور باٹسٹا شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جوکووچ، مرے اور باٹسٹا شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ ...

  

شنگھائی (اے پی پی) نوویک جوکووچ، اینڈی مرے اور باٹسٹا ایگٹ فتوحات برقرار رکھتے ہوئے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ چین یں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں سربین سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن پلیئر میشا زیوریف کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 6-3 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، برطانوی پلیئر اینڈی مرے نے ڈیوڈ گوفن کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی، سپین کے باٹسٹا ایگٹ نے فرانس کے جوویلفریڈ تسونگا کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -