ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،قومی سینئر ہاکی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی،قومی سینئر ہاکی ٹیم آج ملائیشیا روانہ ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے کیلئے 18رکنی قومی سینئر ہاکی ٹیم محمد عرفان کی کپتانی میں (آج) ہفتہ کی رات گئے کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی، اعلان کردہ سینئر ہاکی ٹیم میں گول کیپرز عمران بٹ، امجد علی، ڈیفنڈرز میں علیم بلال، محمد عرفان( کپتان )، عماد شکیل بٹ، راشد محمود، تصور عباس، نوازاشفاق، فرید احمد، توثیق ارشد، ایم رضوان جونیئر، فارورڈز میں ایم عرفان جونیئر، عمر بھٹہ، ارسلان قادر، علی شاہ، اعجاز احمد، ایم رضوان سینئر، عبدالحسیم خان، ٹیم کے مینجر حنیف خان، ہیڈ کوچ خواجہ جنید، اسسٹنٹ کوچ احمد عالم اور ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی ہوں گے، پاکستان سینئر ہاکی ٹیم 20 سے 20 اکتوبر تک کوانٹن میں ہونے والی چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لے گی، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 18اکتوبر کو جاپان کیخلاف ایک پریکٹس میچ میں حصہ لے گی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ میزبان ملائیشیا، چین، بھارت ،جاپان اور کوریا شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -