قومی کھلاڑی سعید اجمل نے اپنی زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں

قومی کھلاڑی سعید اجمل نے اپنی زندگی کی 39 بہاریں دیکھ لیں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)جادو گر سپنر سعید اجمل نے اپنی 39سالگرہ گزشتہ روز منالی ہے ۔جادو گر آف سپنر کا کہنا تھا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور جلد ٹیم میں کم بیک کریں گے ۔ سابق عالمی نمبر ایک باؤلر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر کہا کہ کرکٹ کے میدان میں نام بنانے کیلئے انہوں نے بہت محنت کی ۔ گھر والوں سے خوب ڈانٹ بھی پڑی لیکن اپنا شوق کامیابی سے پورا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ انتالیس سال کی عمر میں بھی مکمل فٹ ہیں ۔ جب بھی انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا بھرپور پرفارمنس دیں گے ۔

جادوگر سپنر اپنے ون ڈے کیرئیر میں 184 جبکہ ٹیسٹ کیرئیر میں 178 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -