دیپا کرماکر کا تحفے میں ملنے والی کار واپس کرنے کا فیصلہ

دیپا کرماکر کا تحفے میں ملنے والی کار واپس کرنے کا فیصلہ

  

نئی دہلی(آن لائن ) ریو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کے باوجود میڈل سے محروم جمناسٹ دیپا کرماکر نے ستمبر میں سچن ٹنڈولکر کے ہاتھوں سے تحفے میں وصول کی ہوئی بیش قیمت بی ایم ڈبلیو کار اس کے حقیقی مالک حیدر آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سربراہ چمندیشور ناتھ کو واپس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کا اہم ترین سبب دیپا کرماکر کے آبائی شہر اگرتلہ کی پتلی اور ناہموار سڑکیں ہیں جہاں وہ اس مہنگی کار کی دیکھ بھال نہیں کر سکتیں اوران کی آئندہ ماہ جرمنی میں چیلنجرز کپ کیلئے پریکٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے لہٰذا وہ کار واپس کر رہی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -