چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور آئیں گے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج لاہور آئیں گے

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) عمران خان عوام کو متحرک کرنے کے لئے آج ( ہفتہ ) کو لاہور آئیں گے وہ اپنے دورہ کے دوران وکلاء ، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز سے ملاقاتیں کریں گے ۔ پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق عمران خان دورہ لاہور کے دوران مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے اہم خطاب کریں گے ڈاکٹر یاسمین راشد ،عندلیب عباس اور دیگر کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں چیئرمین عمران خان تحریک احتساب کے اگلے مرحلے پر مفصل روشنی ڈالیں گے۔ سیمینار میں پانامہ لیکس سے عالمی سطح پر جنم لینے والی صورتحال اور بیرونی حکومتوں کے ردعمل پر جامع دستاویزی فلم کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ تقریب میں کرپشن ،اقرباپروری ،اداروں کی زبوں حالی کے کسی بھی معیشت پر مہلک اثرات کا پیشہ وارانہ جائزہ بھی پیش کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -