بھارت بند وق سے کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا، چوہدری سرور

بھارت بند وق سے کشمیر یوں کی آواز دبا نہیں سکتا، چوہدری سرور

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امت مسلمہ سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ58اسلامی ممالک اگر مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تجارتی بائیکاٹ کر دیں تو اسکے ہوش ٹھکانے آجا ئیں گے ، بھارت کشمیر کا مسئلہ حل نہ کر کے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی سپورٹ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا ،مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کر نے سے ہی ممکن ہو سکتا بھارت بند وق اور گولی سے کشمیر یوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ۔ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کی مہم کے دوان برسلز میں پاکستانی کیمونٹی کے اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے اور ’’مسئلہ کشمیر ‘‘کے موضوع پر کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر یورپی پار لیمنٹ کے رکن سجاد کر یم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اجاگر کر نے کیلئے مزید اقدامات کر یں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے سازشی منصوبے کے تحت دنیا میں پاکستان اور کشمیر یوں کے بارے میں منفی پر وپیگنڈہ کر رہا ہے جسکے لیے ضروری ہے کہ ہم اس کی اس سازش کو پوری دنیا میں نہ صرف بے نقاب کر یں ۔

مزید :

صفحہ آخر -