ای او بی آئی کے سابق سربراہ ظفر گوندل کی 6مقدمات میں ضمانت منظور

ای او بی آئی کے سابق سربراہ ظفر گوندل کی 6مقدمات میں ضمانت منظور

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سردارد شمیم احمد خان نے ای او بی آئی کے سابق سربراہ ظفر گوندل کی کرپشن کے چھ مقدمات میں ضمانت منظور کر لی، ملزم کی مزید دو مقدمات میں ضمانت ہونا ابھی بھی باقی ہے۔ مسٹرجسٹس سردار شمیم احمد خان نے سابق چیئرمین ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن ظفر گوندل کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ملزم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ای او بی آئی کے فنڈز سے مہنگے داموں اراضی خریدنے اور ملزم کے بھائی سابق ایم این اے نذر گوندل اور بھتیجے ندیم افضل چن کے حلقوں منڈی بہاو الدین اور سرگودھا سے 2009ء میں 400 سے زائد ملازمین کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ، اس مقدمے میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جائے چکا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -