قتل کیس کی سماعت پر فریقین کے درمیان ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی

قتل کیس کی سماعت پر فریقین کے درمیان ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی ) لاہور ہائی کورٹ میں جائیداد کے تنازع پر شہری کو قتل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیکورٹ میں دونوں فریقین کے درمیان ہاتھاپائی ہوتے ہوتے رہ گئی،جسٹسں انوار الحق نے جھنگ کی رہائشی فوزیہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارفوزیہ بی بی کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ اس کے چچاعبداللہ نے جائیداد پر قبضہ کرنے کے لئے درخواست گزارکے والد کو قتل کیا،درخواست گزار نے عدالت سے استدعاکی کہ عدالت چچا کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے،عبداللہ نے عدالت نے روبروبیان دیاکہ اس کے خلاف اس کے بھائی کے قتل کا الزام جھوٹا اور بے بنیادہے۔ سماعت کے بعد دونوں فریقین کمرہ عدالت کے باہر ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کے لئے پرتولتے رہے مگر سیکیورٹی اہلکارآڑے آگئے۔

مزید :

صفحہ آخر -