بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو بند کرنے کی درخواست پر حکومت سمیت دیگر کو نوٹس

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کو بند کرنے کی درخواست پر حکومت سمیت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کو غیرقانونی قرار دے کر بند کرنے کی درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جار ی کرتے ہوئے 3 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار میاں حنیف طاہر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کا لاہور کیمپس غیرقانونی طور پر کام کر رہا ہے اور طلبہ کے داخلے کئے جا رہے ہیں، یونیورسٹی ایکٹ کے تحت اس کیمپس کی منظوری ہی نہیں دی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -