پی ٹی وی کی 35 روپے ٹیکس وصولی کیخلاف تمام فریقین سے جواب طلب

پی ٹی وی کی 35 روپے ٹیکس وصولی کیخلاف تمام فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیرشیخ نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس وصولی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین سے 25اکتوبر تک جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملک میں ایسا کوئی قانون ہی موجود نہیں جس کے تحت پی ٹی وی بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصول کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی غیر قانونی طور پر فی گھرانہ پینتیس روپے فیس وصول کر رہا ہے۔پی ٹی وی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی 1970کے ٹیلی گراف اینڈ وائرلیس ایکٹ کے تحت ٹی وی کی فیس وصول کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔یہ پی ٹی وی دیکھنے کی فیس نہیں بلکہ انٹینا کے ذریعے منسلک ہونے والے ٹی وی کی مد میں وصول کی جاتی ہے ،قانون کے تحت یہ ٹی وی کی لائسنس فیس ہے جو پی ٹی وی وصول کر رہا ہے،اسے غیر قانونی قراردیا جائے۔
ٹیکس وصولی

مزید :

صفحہ آخر -