بھرتیوں میں مردوں کو نظرانداز کرنے پر ڈائریکٹر ایجوکیشن سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شجاعت علی خان نے ورکرز ویلفیئربورڈ کے زیر انتظام چلنے والے سکولوں میں مرد امیدواروں کو بطور ایجوکیٹرز کی بھرتیوں میں نظر انداز کئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈائریکٹر ایجوکیشن کو جواب سمیت 3نومبر کو طلب کر لیاہے۔درخواست گزاروں کے وکیل رانا محمد اکرم نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ورکرز ویلفیئربورڈ کے ایلیمنٹری سکولوں میں مرد امیدواروں کو ایجوکیٹرز کی ہونے والی بھرتیوں میں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایجوکیٹرز کی سیٹوں پر مرد امیدوارٹیسٹ اور انٹرویو بھی پاس کر چکے ہیں مگر انہیں بھرتی کرنے کی بجائے خواتین امیدواروں کو بھرتی کے اہل قرار دے دیا گیا ہے جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک اور قوانین سے متصادم ہے۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن