ہائیکورٹ کی 7رکنی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس21 اکتوبر تک ملتوی

ہائیکورٹ کی 7رکنی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس21 اکتوبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی )عدالت عالیہ کے ججز پر مشتمل 7رکنی سپروائزری کمیٹی کا اجلاس21 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کی 7رکنی سپروائزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سپروائزی کمیٹی کے جسٹس سید محمد کاظم رضا شمسی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عبد السمیع خان، جسٹس عباد الرحمان لودھی، جسٹس عاطر محمود اور جسٹس مسعود جہانگیر نے شرکت کی۔ اجلا س میں ایڈیشنل سیشن جج سے بدتمیزی کرنے کے معاملے میں آصف بشیر مرزا ایڈووکیٹ کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ تاہم ایڈووکیٹ آصف بشیر مرزا نے سپروائزری کمیٹی کے روبرو طبیعت کی خرابی کا سر ٹیفیکیٹ پیش کیا۔

اجلاس ملتوی

مزید :

صفحہ آخر -