آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس ، عمر ورک سمیت13 پولیس افسران کو اضلاع الاٹ

آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس ، عمر ورک سمیت13 پولیس افسران کو اضلاع الاٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس کے شکار13 پولیس افسران کو متعلقہ اضلاع الاٹ کردئیے گئے۔مزکورہ پولیس افسران کو انکے متعلقہ اضلاع بطور انسپکٹر رینک میں الاٹ کیے گئے ہیں ۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب ڈاکٹر عارف مشتاق نے اضلاع الاٹ کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطا بق سابق ایس پی سی آئی اے محمد عمر ورک کو بطور انسپکٹر ضلع لاہور الاٹ کردیا گیا ۔سابق ایس پی محدمد قاسم خان کو بطور انسپکٹر ضلع لاہور الاٹ کردیا گیا۔سابق ڈی پی او کرامت اللہ ملک کو بطور انسپکٹر ضلع لاہور الاٹ۔غلام عباس کو فیصل آباد ریجن،محمد اسلام کو گوجرانوالہ ریجن الاٹ کردیا گیا۔محمد افسر کو راولپنڈی ریجن،محمد شہبازکو فیصل آباد جبکہ سرور اعوان کو ضلع لاہور الاٹ۔محمد اسلم کو فیصل آباد،منظور احمد کو ملتان جبکہ ریاض احمد کو شیخوپو ر ہ ریجن الاٹ۔محمد اعظم اور قیصر وسیم بٹ کو ضلع لاہور الاٹ کردیا گیا ہے جبکہ محمد اعظم اور قیصر وسیم بٹ تاحال محکمانہ انکوائریز کے سلسلے میں معطل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -