محکمہ تعلیم پنجاب کا نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ

محکمہ تعلیم پنجاب کا نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی) محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے نجی تعلیمی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ‘بچوں کی تعداد اور سہولتوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں، تعاون نہ کرنے والے ادارے بند کردیئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے معیار اور طلبا کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لینے کے لئے نجی اداروں کا ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔حکام کے مطابق تمام تعلیمی اداروں سے بچوں کی تعداد اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔تمام اضلاع کے ای ڈی اوزڈیٹا نومبر میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے، نجی تعلیمی اداروں کیساتھ وفاق کے تحت چلنے والے سکول بھی شامل ہوں گے جبکہ معلومات کی فراہمی میں تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ڈیٹا بیس

مزید :

صفحہ آخر -