پاکستان سے ایف ایم این کا اسٹیٹس واپس نہیں لے رہے، بھارت
نئی دہلی(اے این این) بھارت نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان سے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ واپس لینے کے معاملے پر ابھی تک کوئی غور نہیں ہوا۔ یہ بات بھارتی وزیر صنعت و تجارت نرمالا سیتارامن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو1996ء میں جذبہ خیر سگالی کے تحت تجارت کیلئے انتہائی پسندیدہ ملک کا درجہ دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے ہمسایہ ملک کی جانب سے بھارت کے ساتھ اسی جذبے کا مظاہرہ نہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ایف ایم این کا درجہ واپس لینے کے معاملے پر ابھی تک کوئی غورنہیں ہوا۔