بھارت روس سے جدید اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

بھارت روس سے جدید اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) غربت زدہ بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا۔ بھارت روس سے 39ہزار کروڑ روپے کے پانچ ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔غربت کے شکار بھارت میں غریبوں کی زندگی روز بروز بدتر ہو رہی ہے، مگر انتہا ء پسند مودی سرکار اسلحے کے انبار لگانے میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس اور بھارت کے درمیان کل ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے تحت بھارت 39 ہزار کروڑ روپے کے پانچ دفاعی نظام حاصل کرے گا۔ دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی بنائیں گے۔ معاہدے پر گوا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اورروسی صدر پیوٹن دستخط کریں گے۔ پیوٹن برکس اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچیں گے۔ ملاقات میں ایک ارب ڈالر کے 2 سو کاموف ہیلی کاپٹروں کی پیداوار کا منصوبہ طے پانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم

مزید :

صفحہ آخر -