وزیراعلیٰ شہبازشریف کی کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں سمنگلی روڈ پر ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے باعث ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔