تربیلا فور توسیعی منصوبے سے اگلے سال پیداوارشروع ہو جائیگی

تربیلا فور توسیعی منصوبے سے اگلے سال پیداوارشروع ہو جائیگی

  

لاہور(کامرس رپورٹر) ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تربیلا فور توسیعی منصوبے سے آئندہ سال سے 1410 میگاواٹ کی اضافی بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔ واپڈا ذرائع کے مطابق ارسامنصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ 92 کروڑ ڈالر ہے۔ ابتدائی فزیبلٹی کے مطابق منصوبے پر کام 2018ء میں مکمل ہونا تھا لیکن وزیراعظم نے کام وقت سے پہلے مکمل کرنے کا حکم دیا جس کے بعد منصوبے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔ اب توقع ہے کہ مئی 2017ء سے پیداوار شروع ہو جائے گی۔ 1410 میگاواٹ کی پیداوار بڑھنے سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار بڑھ کر 4888 میگاواٹ ہو جائے گی۔ عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 84 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ باقی رقم کا انتظام واپڈا نے خود کیا ہے۔ تربیلا ڈیم سے اس وقت بجلی کی پیداوار 3478 میگاواٹ ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد سالانہ 30 ارب 70 کروڑڈالر کا مالی فائدہ ہو گا اور منصوبہ 3 سال میں اپنی لاگت پوری کر لے گا۔

مزید :

کامرس -