کوئٹہ ، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 3ایف سی اہلکار شہید، 1زخمی

کوئٹہ ، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، 3ایف سی اہلکار شہید، 1زخمی

  

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کمشنر کوئٹہ ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ بی ایم سی ہسپتال پہنچ گئے پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ ازبک چوک کے قریب نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گشت کرنے والے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے 3 ایف سی اہلکار نائیک محمد عارف ‘ عبدالطیف اور فیض اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر بی ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر کوئٹہ امجد علی خان ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عبدالواحد کاکڑ سمیت قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے واقعہ کے بعد بی ایم سی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہیڈکوارٹر منتقل کردیاگیا جس کے بعد اہلکاروں کو تدفین کیلئے آبائی علاقوں کی طرف روانہ کردیاگیا ۔دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سبزل روڈ پر ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن وامان قائم کررہے ہیں اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادتوں کی وجہ سے صوبہ پرامن ہورہا ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور ہماری سیکورٹی کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر امن قائم کیا اور آئندہ بھی صوبہ کو پرامن بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔

3 ایف سی اہلکار شہید

مزید :

صفحہ آخر -