سندھ حکومت کا یکم نومبر سے مارکیٹیں شام 7اور شادی ہال رات 10بجے بند کرنے کا حکم

سندھ حکومت کا یکم نومبر سے مارکیٹیں شام 7اور شادی ہال رات 10بجے بند کرنے کا حکم

  

کراچی (اے این این) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شادی ہال رات 10 بجے اور مارکیٹیں شام 7 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کرانے کے لیے یکم نومبر تک مہلت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے بھر کے شادی ہالز 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تو اور مارکیٹیں بھی شام 7 بجے بند ہوجائیں گی۔فیصلوں پر عملدرآمد یکم نومبر سے کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے دیر رات تک چلنے والی شادی کی تقریبات اور رات گئے تک کھلے رہنے والے شاپنگ مالز سب بند رکھنے ہوں گے۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ فیصلے پر عملدرآمد کرانے کے لیے ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کاروباری افراد سے بات کرنا شروع کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لیں گے۔دکانوں اورشادی ہالز کی وقت پر بندش سے بجلی کی خاطرخواہ بچت ہوگی۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادیوں میں ون ڈش پر بھی عمل کرایا جائے گا، شادی کی تقریبات میں صرف سالن، روٹی، چاول اورمیٹھے کی اجازت ہوگی۔ اجلاس میں کئے گئے تمام فیصلوں پریکم نومبر سے سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا اور اس سلسلے میں سول انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ فیصلوں پرعمل کے لیے انتظامیہ کاروباری تنظیموں سے رابطے کریں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پررپورٹ فراہم کریں۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ آخر -