سعودی حکومت عمرہ زائرین پر لگائے گئے اضافی 2ہزار ریال واپس لے، ہوپ رہنماؤں کا مطالبہ

سعودی حکومت عمرہ زائرین پر لگائے گئے اضافی 2ہزار ریال واپس لے، ہوپ رہنماؤں کا ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان(ٹیپ)کے بعد حج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بھی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیزسے عمرہ زائرین پر لگائے گئے 2ہزارریال واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ،ہوپ کے مرکزی چےئرمین الحاج ثناء اللہ ،سابق چےئرمین ندیم شریف، حاجی مقبول احمد ،شاہد رفیق،سلمان طاہرنے مشتر کہ طور پر سعودی حکومت سے دو ہزار ریال کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے اس فیصلے سے غریب آدمی کے لیے عمرہ کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ہوپ کے رہنماوں نے کہا کہ پاکستان سے ہر سال 10لاکھ افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں نوجوان نسل میں عمرہ کی بار بار سعادت حاصل کرنے کی ترغیب فروغ پا رہی ہے دوسری دفعہ عمرہ کرنے والوں پر دو ہزار ریال کی اضافی ادائیگی سے بحران پیدا ہوا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف مداخلت کریں اور سعودی حکومت سے عمرہ سمیت ملٹی پل ویزہ اور اقامہ والوں کے لیے نئی فیسوں کو ختم کرائیں سعودی حکومت کی طرف سے نئی فیسوں میں اضافہ واپس نہ لیے جانے کی صورت میں لاکھوں خاندانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -