ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے اڑھائی ارب روپے منظور

ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے اڑھائی ارب ...

  

لاہور(سپیشل رپورٹر )حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 21 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی4 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 2 ارب 52 کروڑ 54لاکھ 51ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 21 ویں اجلاس میں جن4 منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور چوک پر نئے پل کی تعمیر کیلئے 74 کروڑ روپے، ضلع سرگودھا میں بھیرہ بھلوال روڈ لمبائی 25.22 کلومیٹر کی کشادگی، تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 76 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار روپے، ضلع پاکپتن میں عارفوالا بائی پاس سڑک لمبائی 11 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 52 کروڑ 67لاکھ 10 ہزار روپے اور ضلع منڈی بہاؤالدین میں 20 فٹ چوڑی کارپٹ سڑک گوجرہ تا ٹالی اڈہ برآستہ بوسال مسرور، بوسال سُکھا، نکوال، چک عالم، سید، لکھا، کھدر گھربی اور لنک پل محمد پناں سے لے کر نکوال چوک (فیز I) لمبائی 16 کلومیٹر کی تعمیر کیلئے 49 کروڑ 50 لاکھ 16 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -