کراچی ’’را‘‘ کے 2دہشتگرد گرفتار، شہر میں 20سے زائد ایجنٹوں کا انکشاف

کراچی ’’را‘‘ کے 2دہشتگرد گرفتار، شہر میں 20سے زائد ایجنٹوں کا انکشاف

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایک اور منصوبہ ناکام ہو گیا، قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے دودہشت گردوں کو گرفتار کر کے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔دشمن ملک بھارت کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے سیٹ اپ کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ را کے 20 سے زائد ایجنٹ کراچی میں موجود ہیں جس کے بعد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملک مخالف منصوبوں سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے سیٹ اپ کے دیگر دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار را ایجنٹوں سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

را کے دہشت گرد

مزید :

صفحہ آخر -