البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی کوٹ خواجہ سعید میں ہفتہ وار صفائی و آگاہی مہم

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی کوٹ خواجہ سعید میں ہفتہ وار صفائی و آگاہی مہم

  

لاہور( جنر ل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے کوٹ خواجہ سعید کے علاقہ میں ہفتہ وار صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کے دوران پانی والی ٹینکی کے مقام پر آگاہی کیمپ لگایا گیا۔ جبکہ گھر گھر آگاہی دینے کے لیے پمفلٹ اور ویسٹ بیگز بھی تقسیم کیے گئے۔ کیمپ پر آنیوالوں کو صفائی کی اہمیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ شکایات کا اندراج بھی کیا گیا۔ سینئر منیجر آپریشنز مسعود دیویجی نے موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ البیراک صفائی کی صورتحال کو مثالی بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اہلِ علاقہ کا تعاون اس سلسلے میں اور بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ سرگرمی کے اختتام میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سینئر منیجر کر رہے تھے۔مقامی سکول کے طلباء نے بھی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ اور واک میں شرکت کی۔البیراک کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سے مبشر تنویر، سہیل محمود جبکہ آپریشنز ڈیپارٹمنٹ سے احسن علی،اوررانا کمال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -