مغلپورہ،یکی گیٹ،نوسر بازوں کے ہاتھوں 2 افراد جان گنوا بیٹھے

مغلپورہ،یکی گیٹ،نوسر بازوں کے ہاتھوں 2 افراد جان گنوا بیٹھے

  

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں نوسربازوں نے زہریلی چیز کھلا کر دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے لاشوں کو شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مغلپورہ کے علاقہ سے 70سالہ جبکہ یکی گیٹ سے 35سالہ شخص کی لاشیں ملیں ۔ شناخت نہ ہونے پر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔بادی النظر میں دونوں افراد کی موت زہریلی چیز کھانے سے واقع ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -